• news

لاہور : رینجرز کی ورودیوں میں ملبوس ڈاکوئوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات لوٹ لئے۔ موضع کھرملیاں کے رہائشی شفاقت علی کے گھر سات ڈاکو رینجر کی وردیوں میں ملبوس ہو کر پہنچے اور گھر کی تلاشی کے لئے دروازہ کھولنے کے لئے کہا دروازہ کھولتے ہی 2 ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا جبکہ باقی ڈاکو ہمسائے نواز کے گھر گھس گئے ار اسکی فیملی کو بھی باندھ کر دونوں گھروں سے 30 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لئے گئے۔ جس پر پولیس نے شفاقت کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 376/16 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ لوئر مال کے علاقہ مولا بخش چوک میں سلمان اور اسکے بھائی عدنان سے ڈاکوئوں نے 8 ہزار چھینے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے عدنان کو زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں عاطف سے 47 ہزار تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں ممتاز اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے تھانہ وحدت کالونی کے علاقہ میں بلال سے 2 لاکھ 83 ہزار مالیت تھانہ نیو انارکلی کے علاقہ میں جبار سے ایک لاکھ 38 ہزار مالیت تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں زاہد سے ایک لاکھ 85 ہزار مالیت۔ تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں عرفان سے 54 ہزار مالیت تھانہ جوہر ٹائون کے علاقہ میں عادل سے 32 ہزار مالیت۔ تھانہ مغل پورہ کے علاقہ میں ریحان سے 48 ہزار مالیت تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں حسنین سے 28 ہزار مالیت کی نقدی وو موبائل لوٹ لیا۔ ساندہ میں صلاح الدین کی گاڑی جبکہ نواں کوٹ میں اویس، جوہر ٹائون میں وسیم، نواب ٹائون میں طارق، شمالی چھائونی میں ہارون، ہیئر میں قادر، ڈیفنس سی میں اصغر، لوئر مال میں شکیل، مغل پورہ میں عمران، لیاقت آباد میں عاشر اور گلبرگ میں شبیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق نوجوان صدیق والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر روک کر لوٹ لیا۔ ابرار حسین کو روک کر نقدی اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے اصغر کے گھر میں گھس کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ فیکٹری میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن