گوجرانوالہ: جرگہ کا مبینہ فیصلہ، غیرت کے نام پر فائرنگ اور تیز دھار آلہ سے بھابھی کو قتل کر دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جرگہ کے مبینہ فیصلہ پر دیوروں نے غیرت کے نام پر بھابھی کو فائرنگ اور تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجمل ٹائون کے رہائشی عظیم خان کی بیوی نجیبہ بی بی کو اسکے دیوروں خیر محمد، حکمران اور کامران خان نے فائرنگ اور تیز دھار آلہ کے وارکر کے قتل کرنے کے بعد اسکی نعش گھر کے قریب پھینک دی اور فرار ہو گئے تھے۔ کھیالی پولیس نے نعش کو ضروری کارmوائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، مقتولہ دو بچوں کی ماں بیان کی گئی ہے، پو لیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل انہی ملزمان نے اپنی بھابی سے ناجائز مراسم کے شبہ پر علاقہ کے رہائشی عثمان کو قتل کر دیا اور علاقہ غیر فرار ہو گئے تھے ، جہاں پر اس حوالے سے منعقدہ جرگہ نے نجیبہ بی بی کو بھی مبینہ طور پر قتل کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر ملزمان نے بھابی کو قتل کیا۔ پولیس نے دو ملزموں کامران اور حکمران خان کو گرفتار کر لیا ہے، کھیالی پولیس نے مقتولہ کے عزیز عاصم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔