ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی، گھریلو سلنڈر 100 کمرشل 400 روپے سستا
لاہور (نیوز رپورٹر) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلوکمی کر دی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 100روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400روپے میں کمی ہوئی ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 85روپے فی کلو970روپے گھریلو سلنڈر،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 90روپے فی کلو1030روپے گھریلو سلنڈر، رحیم یار خان، صادق آباد ،حیدرآباد، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو،راجن پور، جام شورو، شکار پو110روپے فی کلو1260روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،120روپے کلو،1380روپے گھریلو سلنڈرہو گئی ہے۔