• news

حکومتی رکن ایل کے ایڈوانی لوک سبھا میں پارٹی ارکان پر برس پڑے

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی لوک سبھا (ایوان زیریں)اجلاس کے بار بار ملتوی ہونے پر اپنے پارٹی ارکان پر برس پڑے اورکہاہے کہ ہاوس نہ چلنے میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی نعرے بازی پر اجلاس کی کارروائی پندرہ منٹ کے لیے روکی گئی تو ایل کے ایڈوانی نے اسپیکر سمیترامہاجن اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاوس کو کون چلارہا ہے؟ہاوس کو نہ اسپیکر، نہ ہی وزیر پارلیمانی امورکوئی نہیں چلارہا، ہاوس خود ہی چل رہا ہے۔اننت کمار کے بار بار اشارے کرنے پر بھی ایڈوانی چپ نہیں ہوئے اور کہا کہ میں یہ بات سر عام کہوں گا کہ اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی ذمہ دار حکومت اور اپوزیشن دونوں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن