• news

بھارت: میڈیکل کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ، کئی زخمی

اتراکھنڈ (کے پی آئی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے سی آئی ایم ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلبا پر بھارتی انتہا پسند ہندووں نے حملہ کر کے کئی طلبا کو زخمی کر دیا ہے ڈیرہ دھون اتراکھنڈ کے سی آئی ایم ایس میڈیکل کالج میں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا پر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے گذشتہ روز حملہ کیا کالج میں گھس کر غنڈوں نے شدید زدکوب کیا جس کے بعد کئی طالب علموں کو چوٹیں آئیں جبکہ مار پیٹ کے دوران بیچ بچائو کرنے والے کالج کے کئی ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ ڈیرہ دھون اترا کھنڈ علاقے میں قائم سی آئی ایم ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبا نے بتایا کہ کہ انہیں کالج میں گھس کر غنڈوں نے مارا پیٹا جس کی وجہ سے کالج میں کئی ایک طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیری طالب علموں کی ایک غیر کشمیری طالب علم کے ساتھ کسی بات پر توں توں میں میں ہوئی جس کو بعد میں کالج میں زیر تعلیم طلبا نے آپس میں مل بیٹھ کر معاملہ حل کیا۔ کشمیری طلبا کا کہنا تھا غنڈوںکی ایک جماعت کالج میں داخل ہو کر کشمیری طلبا کو چن چن کر مارنے لگی جس کے ساتھ ہی اکثر طلبا نے کمروں کے دروازے بند کر دئیے جبکہ کئی اساتذہ جو کشمیری طلبا کو بچانے کی کوشش کررہے تھے، کو بھی نہیں بخشا گیا۔ پولیس نے تمام طالب علموں کو کالج سے نکال کر انکی عارضی رہائش گاہوں تک پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن