عمران وزیراعظم اور انکے خاندان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے: پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے، اخباری تراشے عدلیہ نے مسترد کردیئے جس کے بعد ان کی سیاست بوکھلاہٹ کا شکا ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کو عدلیہ کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا عمرا ن خان کی سیاست سے وطن دشمنی کی بو آ رہی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں جبکہ یہ وقت قوم کو متحد کرنے کا ،جس کی اپنی پارٹی انتشار اور گروہ بندی کا شکارہے۔وہ ریاست میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے،سیاسی جماعتوں کے ریاست کے ساتھ منفی رویے سے قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے۔ تحریک انصاف کا کیس جھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں وہ طاقتیں ملوث ہیںجو جمہوریت دشمن ہیں اور جمہوری سیٹ اپ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں