• news

پنجاب حکومت کے نئے نوٹیفکیشن سے نجی تعلیمی ادارے تباہ ہوجائینگے: ادیب جاودانی

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی، سیکرٹری جنرل امجد علی، ملک خالد محمود، عامر مشتاق، کاشف ادیب، جاوید انجم، عبدالکریم، چوہدری واحد احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کے بارے میں پنجاب اسمبلی سے جو نوٹیفکیشن جاری کرایا ہے اس کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کو تباہ کرنا ہے تین سالوں میں پنجاب کے 30ہزار سکول بند ہوچکے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی ادارے ریگولر اتھارٹی کی اجازت سے سالانہ پانچ فیصد فیسیں بڑھاسکیں گے جو کہ زیر دفعہ 35ضابطہ دیوانی کی خلاف ورزی ہے ۔جبکہ قانون کے مطابق تمام دعویٰ جات دلا پانے اور دیگر ڈگری ہائے ریکوری میں 10فیصد سالانہ اضافہ ہوتا ہے اور بنکنگ قوانین میں بھی افراط اور مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے 10فیصد سالانہ اضافہ کیا جاتا ہے

ای پیپر-دی نیشن