جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا بسنت کی ممکنہ اجازت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ حکمران خونی تہوار بسنت کی اجازت دینے سے باز رہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مظاہرے سے عبدالعزیز عابد، عدنا ن ملک ، علی عباس ،عبدالماجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔