انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا انسانی حقوق کا آج منایا جائیگا
نیویارک، اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ نے 31 اکتوبر 2003ءکو ایک قرارداد کے ذریعے 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کی منظور دی تھی جس کا مقصد عوام کو کرپشن کے خلاف آگاہی دینا اور اس کے خاتمے کیلئے آمادہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کا عالمی دن آج ہفتہ کو مناےا جائے گا اس حوالے سے انسانی حقوق کے لئے سرگرم تنظےموں اور سماجی اداروں کے زےر اہتمام ملک بھر میںسےمےنارز ، واک ، مذاکرے ، تقرےبات اور مختلف ورکشاپس کا اہتمام کےا جائے گا اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا بین الاقوامی دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ پر گہری وابستگی رکھتا ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم مناسب طور پر انسانی حقوق سے متعلق بنیادی کنونشن پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ حکومت غربت کے خاتمے اور زندگی کے تمام شعبوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
عالمی دن