• news

کاغذات نامزدگی جمع، راولپنڈی، سیالکوٹ، ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے میئر بلامقابلہ منتخب

لاہور/ راولپنڈی (نامہ نگاران) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے میئر، ڈپٹی میئرز، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمن ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشنوں کے چیئرمینوں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار نسیم خان راولپنڈی کے بلامقابلہ میئر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ہی طارق محمود بلامقابلہ ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔ سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاءاللہ بٹ کے حلقہ انتخاب میں میونسپل کاپوریشن سیالکوٹ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں چودھری توحید اختر اور چودھری بشیر احمد بلا مقابلہ میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق ضلع کونسل گجرات کی چیئرمینی کےلئے چودھری شجاعت حسین، وجاہت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الٰہی چوہان امیدوار ہونگی۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے پیر سید اظہر الحسن گیلانی غیر حتمی غیرو سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی نارووال کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اسلم حیات ہوتیانہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر وادیئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی پاکپتن کی چیئرمین شپ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حلقہ اوپن کرنے پر اےم اےن اے مسلم لےگ( ن) کے حماےت ےافتہ چیئر مےن کے امےدوار رانا محمدرمضان اور وائس چیئر مےن کے لئے ملک عمران جبکہ تحرےک انصاف کے لئے چیئرمےن کے امےدوار راﺅ مبشر علی اور وائس چیئر مےن رانا علی رضا جبکہ مسلم لےگ ن کے اےم پی اے نوےد علی کے نامزد کردہ چیئر مےن چودھری مظفر علی اور وائس چیئر مےن اسرار اور چودھری سلطان محمود چیئر مےن اور وائس چیئرمےن کے لئے رانا عبدالراﺅف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہےں۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارمیئر اور ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ساہیوال کے میئر کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے یونین کونسل کے چیئرمین اسد خان بلوچ اور ڈپٹی میئر کےلئے یونین کونسل کے چیئرمین ساجد نعیم ہیپی نے کاغذات نامزد گی جمع کرائے اوران کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ میونسپل کمیٹی فیروزوالا، میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن، میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی، میونسپل کمیٹی مریدکے، میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں، میونسپل کمیٹی چونیاں میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین گروپ کے میونسپل کمیٹی فیروزوالہ اور میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی کے بلدیہ چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ نارنگ منڈی میں چیئرمین ملک محمد عارف اور وائس چیئرمین ملک محمد ےو سف جبکہ فےروزوالہ میں چیئر مین چودھر ی فرےاد بہادراور وائس چیئر مین چو دھری رےا ض گجر کے مقابلہ میں کسی بھی جماعت کے امےدوار نے کا غذات نا مزدگی جمع نہیں کروائے ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر کے بھائی امیدوار چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد شہزاد ڈوگر نے اپنے پینل میں شامل دو امیدواروں سرور سلطان گولڈن اور صفدر علی ڈھلوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کروادیئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے بھتیجے ، چیئرمین کے امیدوار رانا احمد عتیق انور نے اپنے پینل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں جن میں وائس چیئرمین کے دو امیدواروں جہانزیب خان اور حاجی اکرام سعید بھٹی شامل ہیں۔ رئیس بلدیہ شیخوپورہ کی چیئرمین شپ کیلئے تین امیدواروں رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے بھائی میاں امجد لطیف نے چیئرمین احسان مجید گجر نے وائس چیئرمین کیلئے اور مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی صدر و صدر انجمن تاجران امجد نذیر بٹ نے چیئرمین اور ان کے ہمراہ کاشف بشیر ورک نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کیلئے حاجی غلام نبی ورک اور وائس چیئر مین کیلئے حافظ مدثر مصطفی کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ فیروزوالا کے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں محمد الیاس سیال چیئرمین، ملک ضیاءاللہ وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ مریدکے میں شیخ شبیر احمد چیئرمین، رانا ماجد نواز وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ نارنگ میں ملک عارف چیئرمین اور ملک محمد یوسف وائس چیئرمین بن گئے۔ کھڈیاں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حاجی محمد ابراہیم بلا مقابلہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کھڈیاں اور سردار جواد ڈوگر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ چونیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاںمیاں محمد نسیم چیئرمین، حاجی محمد بلال ہاشمی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ کوٹ رادھاکشن سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن کے مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوا ر برائے چیئرمین خالد بھٹی جاپانی بلامقابلہ چیئرمین جبکہ سید مبین شاہ کو وائس چیئرمین چن لیا گیاہے ۔ صفدرآباد سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی صفدرآباد کی چیئر مین شپ کے تین امیدواروں خا لد محمود بھٹی ،جا وید مجید اور زاہد بخاری نے کا غذا ت نا مزدگی جمع کر وا دیئے ۔ پنڈی بھٹےاں سے نامہ نگار کے مطابق مےونسپل کمےٹی پنڈی بھٹےاں کے چئےرمےن چوہدری بابر شفےق ارائےں اور وائس چئےرمےن کےلئے حاجی محمد اسلم مسن کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ صاحب کی چیئرمین شپ کے لئے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ملک طاہر محمود(چیئرمین) اور رائے محمد منشائ(وائس چیئرمین)، آزادگروپ کی طرف سے طاہر منظور گل (چیئرمین) اور رائے سجاد کھرل(وائس چیئرمین) جبکہ چوہدری شفیع گروپ کے حمایت یافتہ آزادامیدوار رائے اسداللہ کھرل(چیئرمین) اور اشفاق منظور چدھڑ نے (وائس چیئرمین شپ )کے لئے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔ شا ہ کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لےگ ن کی جانب سے چوہدری ذوالفقار سدھو (چےئرمےن) محمد انور صدےقی (وائس چےئرمےن) کے لئے اور مسلم لےگ ن کے فاروڈ بلاک کے سربراہ شےخ راشد محمود نے مسز ملک ظفر اعوان کو اپنا وائس چےئرمےن لے کر اپنے کاغذات جمع کروا دئےے ہےں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی نشستوں پر انتخا با ت کیلئے مسلم لیگ (ن) سمیت آزاد پینل نے کا غذات نا مز دگی جمع کروا دئیے۔ گا ڑیوں میں آنیوالے آزاد پینل کے امیدوارضلعی کچہری کے باہر گاڑیاں کھڑی کرکے سا ئیکل پر سوار ہو کر ریٹرننگ آفیسر کے آفس پہنچے۔ میو نسپل کا رپو ریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے شیخ ثروت اکرام نے مئیر ،سلمان خا لد پو می بٹ اور رانا مقصود نے ڈپٹی مئیر کی نشست پر کا غذات جمع کروائے جبکہ آذاد پینل کے امیدواروں یحیی بٹ نے مئیر ،رضوان چیمہ اور زبیدہ احسان نے ذپٹی مئیر کی نشست پر کا غذات نا مز دگی جمع کروائے۔ ضلع کو نسل کے چیئرمین کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے مظہر قیوم نا ہرا نے چیئرمین جبکہ اعجاز پرویا اور رانا عا مر نذ یر نے وائس چیئرمین کے لئے کا غذات جمع کروائے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل قا در نے ضلع چیئرمین اور اکرم گا دہی نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ گنڈا سنگھ والا سے نامہ نگار کے مطابق ضلع کونسل قصور کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف سے چیئرمین کےلئے رانا سکندر حیات جبکہ وائس چیئرمین کی نشست کےلئے ملک اعجاز احمد جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے دیدار سندھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں میں چودھری بابر شفیق آرائیں چیئرمین ،ایم سی جلالپوربھٹیاں میں میاں زاہد حسین بھٹی چیئرمین اور چودھری افضل آرائیں وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ایم سی حافظ آباد میں میاں افضل حسین تارڑ گروپ کی طرف سے حاجی جمشید عباس تھہیم نے چیئرمین اورخالد محمود بٹ نے وائس چیئرمین جبکہ ایم پی اے ملک فیاض اعوان گروپ کی طرف سے ملک پھول خاں اعوان نے چیئرمین اور شیخ محمد امجد نے وائس چیئرمین کے اُمیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کروا دئےے ہیں جبکہ محمد زمان بھون اور آصف چٹھہ نے چیئرمین ووائس چیئرمین اور ملک عتیق الرحمن اعوان وملک خداداد اعوان نے بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اُمیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔ ایم سی سکھیکی میں چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ناصر قیوم بھٹی،اور عدنان حمید نے وائس چیئرمین کیلئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ساجد محمود نے چیئرمین اور اقبال شاہ نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

لاہور (فرخ سعید خواجہ) مسلم لیگ (ن) نے لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے لارڈ میئر اور 9 ڈپٹی میئروں کے عہدوں کیلئے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ لارڈ میٹر اور 9 ڈپٹی میئروں پر مشتمل پینل میں کرنل (ر) مبشر جاوید لارڈ میئر اور وسیم قادر، رانا اعجاز حفیظ، چودھری اللہ رکھا، نذیر خان سواتی، میاں محمد طارق، مشتاق مغل، چودھری بلال، را¶ شہاب الدین اور مہر محمود احمد ڈپٹی میئر شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے کورنگ پینل میں وسیم قادر لارڈ میئر، رانا اعجاز حفیظ، چودھری اللہ رکھا، نذیر خان سواتی، میاں محمد طارق، مشتاق مغل، چودھری بلال، راﺅ شہاب الدین، مہر محمود احمد اور رانا انعام ڈپٹی میئر ہوں گے مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں سے ڈپٹی میئر کی اہم ترین امیدوار رابعہ فاروقی کو ڈراپ کردیا گیا ہے رابعہ فاروقی یونین کونسل 217کی چیئرمین ہیں اور وہ اس لحاظ سے بدقسمت رہیں کہ ان کے کزن خواجہ احمد حسان کو وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایماءپر ڈراپ کئے جانے کے بعد ڈپٹی میئر کی ٹکٹ کیلئے دو امیدواروں کرنل (ر) مبشر جاوید اور انہیں لارڈ میئر کیلئے انٹرویو کیا گیا اور پھر طے پایا کہ رابعہ فاروقی کو ڈپٹی میئر کا ٹکٹ دیا جائے گا لیکن اب بھائی کے بعد بہن کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
رابعہ فاروقی ڈراپ

ای پیپر-دی نیشن