فرانس : سابق وزیر بجٹ کو ٹیکس فراڈ پر 3 سال قید، 18 لاکھ یورو جرمانہ
پیرس (اے پی پی) فرانس میں ایک سابق وزیربجٹ جیروم کیوزک کو ٹیکس فراڈ کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیربجٹ کو صدر فرانسوا اولاند نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے تعینات کیا تھا۔پیرس کی ایک عدالت کا کہنا تھا سابق وزیربجٹ جیروم کیوزک نے شدید نوعیت کے غیرمعمولی جرائم کیے ہیں اور انہیں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے جنیوا کے بینک ریل کو کاہوزیک کا اکاؤنٹ خفیہ رکھنے پر 18 لاکھ یورو کا جرمانہ کیا ہے۔جیروم کیوزک کی سابق اہلیہ پیٹریشیا مینرڈ کو بھی ٹیکس فراڈ کے جرم میں دو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس مقدمے کی سماعت کے دوران یہ امر بھی سامنے آیا کہ 1990 کی دہائی میں کیوزک اور مینارڈ نے اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے کاروبار سے پیسے آف شور منتقل کر دئیے تھے۔