• news

آزاد کشمیر: سیاسی، مذہبی جماعتوں نے اپریل 2017ء میں سیز فائر لائن عبور کرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (صباح نیوز) مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی زیر صدارت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس جس میں اپریل 2017 میں سیز فائر لائن عبور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم کانفرنس کے سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یاد رہے کہ صدر مسلم کانفرنس نے 23 اگست 2016 کو نیلہ بٹ کے مقام سے سیز فائر لائن عبور کرنے کا علان کیا تھا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ جمیل الرحمان ، لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین عبدالحمید بٹ ، جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی اور یگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے حریت رہنماء سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے کراسنگ پروگرام کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن