گوئٹے مالا: شیطان کے پتلے جلانے کے تہوار میں ٹرمپ کے پتلے بھی نذر آتش
گوئٹے مالا سٹی (نوائے وقت رپورٹ) وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں شیطان کے پتلے جلانے کا تہوار منایا گیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق لوگوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے بھی جلائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مہاجرین اور دیگر پالیسیوں سے نالاں لوگوں نے احتجاجاً پتلے جلائے۔ یہ تہوار ہر سال کرسمس سے پہلے منایا جاتا ہے۔