بلاول کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ 27دسمبر کو ہو گا: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننے کا اعلان نہیں کیا، بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے کا مطالبہ عوام کا ہے۔ بلاول بھٹو الیکشن لڑکر پارلیمنٹ میں آئے تو اپوزیشن لیڈر ہونگے، میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا بلاول بھٹو کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ 27دسمبر کو ہو گا۔ طیارہ حادثہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ متحدہ لندن کے ساتھ عوام ہے تو پھر جلسے پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ پانامہ کیس سپریم کورٹ کیلئے امتحان ہے پی پی کے چار مطالبات جائز ہیں۔ ہمارے مطالبات پر حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔