• news

الیکشن نتائج کے سائبر حملے کی تحقیقات کی جائے: اوباما

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھ کر بھی انہیں نسلی نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برتھ سرٹیفکیٹ کا ایشو اٹھا کر انہیں غیر ملکی قرار دینے کی کوشش کی۔ واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اوباما کا کہنا تھا ان کی صدارت سے متعلق سفید فام امریکی شہریوں کے خیالات مختلف ہیں۔ امریکی صدر نے اعتراف کیا نسلی نفرت کے باعث لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برتھ سرٹیفکیٹ کا مسئلہ اٹھا کر انہیں غیر ملکی قرار دینے کی کوشش کی لیکن سرٹیفکیٹ دیکھنے کے بعد ٹرمپ نے موقف تبدیل کیا۔ اوباما نے کہا ان کو غیر ملکی قرار دینے کی ٹرمپ کی کوشش کے باعث انہیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اوباما نے الیکشن نتائج پر سائبر حملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اوباما نے حکم دیا ہے کہ انتخابی نتائج میں بیرونی عمل دخل کی تفتیش کی جائے۔ وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے رپورٹ پیش کی جائے۔ہوم لینڈ سکیورٹی ایڈوائزر لیزا موناکو کے مطابق صدر نے تحقیقاتی اداروں سے کہا کہ ان الزامات کی تفتیش کر کے رپورٹ ان کے عہدہ صدارت کے دوران ہی پیش کی جائے۔ بیان کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو امریکی کانگریس کے سامنے رکھا جائے گا۔ لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران سائبر حملے کوئی نئی بات نہیں لیکن اس سال نتائج پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن