عدالت نے کمشن بنانے کا فیصلہ کیا تو قبول کریں گے : شیخ رشید
اسلام آباد( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ وہ کمشن بنانے کی مخالفت کریں گے لیکن اگر عدالت عظمیٰ نے کمشن بنانے کافیصلہ کیا تو وہ اس کے آگے سرتسلیم خم کریں گے۔ جمعہ کے روز پانا مہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا سانپ کا ڈسا رسی سے بھی ڈرتا ہے ، اب تک جتنے بھی کمشن بنے ہیں،عوامی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے کہا عدالتوں پر حملے کرنا حکمرانوں کی عادت ہے۔ عدالتی بینچ سے استدعا کریں گے آپ ہی فیصلہ سنائیں لیکن اگر کمشن بنانے کا فیصلہ سنادیاگیاتو قبول کریں گے۔