• news

سینٹ قائمہ کمیٹی کا سی ڈی اے افسروں کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک او رتحقیق نے پی اے آر سی کی زمین کے حوالے سے سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سی ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ،کمیٹی نے ہدایت کی کہ چاروں صو بوں کے چیف سیکرٹریز اور صوبائی زراعت انڈسٹریز کے سیکرٹریز ،کمشنر کاٹن ڈاکٹر عبداللہ کی رپورٹ کا جا ئزہ لے کر آئند ہ اجلاس میں پیش ہو کر کمیٹی کو اپنے مو قف سے آگاہ کریں، چئیرمین کمیٹی سید مظفر حسین شا نے پلانٹ بریڈرز رائٹس ایکٹ 2016 کی منظو ری میں تا خیر پر برہمی کا اظہا رکیا،قائمہ کمیٹی کو وزارت قومی تحفظ خوراک او رتحقیق کے حکام نے آگاہ کیا کہ ملک میں کپاس کی کاشت میں22فیصد کمی ہوئی ہے اس کی جگہ گنے ا ور مکئی کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے۔جمعہ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدات پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد، پی اے آر سی کی1400ایکڑ زمین کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر سی ڈی اے سے عمل درآمد،پلانٹ بریڈرز رائٹس ایکٹ 2016کے حوالے سے رولز بنانے کی موجودہ صورتحال،کمشنر کاٹن کی رپورٹ کے معاملات کے علاوہ صوبہ سندھ میں پلانٹ کنری مرچ کو خشک کرنے کے منصوبے کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ پی اے آر سی کی 1400ایکڑ زمین کے حوالے سے قائمہ کمیٹی نے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ایک رپورٹ بنا کر15نومبر2015 سینٹ اجلا س میں بنا پیش کی۔ایوان بالا نے رپورٹ اختیار کر لی جسے قائمہ کمیٹی نے متعلقہ وزارت اور سی ڈی اے کو دو ماہ کے اندر جائزہ لے کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے متعد دنوٹسسز بھی جاری کئے مگر سی ڈی اے کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے سی ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن