طیارہ حادثہ کے شہدا کیلئے جامعہ اشرفیہ میں قرآن خوانی اوردیگر کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) طیارہ حادثہ کے شہدا کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور میں شعبہ حفظ و ناظرہ کے ناظم مولانا حافظ اجود عبید کی زیر نگرانی قرآن خوانی کی گئی ۔دریں اثنا جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، ناظم حافظ اسعد عبیدنے سانحہ حویلیاں کے شہدا کیلئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی