اورنج ٹرین منصوبے کا ٹائم ٹیبل دیا جائے: جماعت اسلامی کا ملتان روڈ پر مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو مکمل نہ کئے جانے کے خلاف ملتان روڈ پر جماعت اسلامی اور، تاجران اتحاد کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے پنجاب حکومت اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کا ٹائم ٹیبل دیا جائے ۔