تحریک انصاف کو عوامی عدالت میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی: مسلم لیگی رہنما
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ورکرز اینڈ وکلاء آرگنائزیشن کے مرکزی صدر خواجہ محمود احمد، مسلم لیگ ن پنجاب کے فنانس سیکرٹری میاں مرغوب احمد، کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک اور لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی الزام تراشی اور جھوٹے الزامات کا ڈراپ سین ہوگیا ہے عوامی عدالت میں بھی تحریک انصاف منہ کی کھائے گی۔ رہنمائوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں دھاندلی کا جھوٹا الزام لگانے والوں کو جوڈیشل کمشن نے آئینہ دکھایا تھا اب سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور ان کے بچوں پر من گھڑت الزام لگانے والوںکو پسپائی ہوئی ہے۔