وزیراعظم منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے،فوری استعفیٰ دیں:عمران خان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے ہفتہ کے روز وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے پانامہ لیکس پر مبینہ متضاد بیانات کے حوالے سے جھوٹوں کی داستان ، دستاویزی فلم کی دوسری قسط جاری کردی اس موقع پر پارٹی کی سٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ پانامہ لیکس اور بعد میں سپریم کورٹ میں سامنے آنے والے حقائق کے بعد وزیراعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے تھا لیکن چونکہ شریف فیملی اخلاقیات پر یقین نہیں رکھتی لیکن میں پانامہ کیس میں آخری حد تک ان کا مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا جبکہ عدالت عظمیٰ کے سامنے بھی ان کے وکیل نے غلط بیانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور عوام کو شریف فیملی کی کرپشن سے آگاہ رکھا جائیگا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ پانامہ کیس میں انصاف نہ ملا تو وہ ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے۔
عمران