• news

عدالتیں سزا نہ دیں تو ہمارا کام بے معنی ہے سرکاری ملازمین نے جائز کام کو ناجائز طریقہ سے کرنا وطیرہ بنالیا، : چیئرمین نیب

گجرات (نامہ نگار) 70ءسے پہلے والا پاکستان کرپشن سے پاک تھا اُس وقت نہ تو کوئی نیا پاکستان اور نہ ہی نئی ترقی کےلئے تقاضے تھے مگر اب کرپشن کےخلاف آگاہی مہم کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ہم نے خود سے اس مہم کا آغاز کر دیا ہے‘ عوام کو ایس ایم ایس کیساتھ یوٹیلٹی بلز پر سے نو ٹو کرپشن کے پیغام دے رہے ہیں جسکا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ان خیالات کا اظہار چےئرمین نیب قمر زمان نے گجرات میں ایک کالج کی تقریب میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کوئی ادار ہ بھی سرپروائزری نہیں کر رہا لےکن اس کے باوجود ہم اپنے فرائض کی سرانجام دہی خالصتاً اللہ کی خوشنودی کےلئے کررہے ہیں۔ نیب کا ادا رہ کسی حکومت ، کسی سیٹ اپ کسی انسٹی ٹیویشن کے تابع نہیں ہیںسال 2013ءسے 2015ءکے دوران 1ہزار 114انکوائریاں کر کے کیسز نبٹائے جاچکے ہیں اس وقت نیب کی ٹیم 100سے زائد لائرز پر مشتمل ہے جو 7ریجن میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے الحمد اللہ کامیابی کا تناسب 78فیصد ہے انہوں نے کہا کہ ان کیسز میں اگر عدالت سے ذمہ داروں کو سزا نہ ہو تو ہمارا ورک کسی کام کا نہیں بعض ملکی اداروں میں اب اس طرح لین دین اہلکار کررہے ہیں جسطرح کرپشن کرنا اُنکا پہلا حق ہے کئی محکمے ایسے ہیں جہاں ابھی کرپشن ختم نہیں ہوئی محکموں کے اہلکار جائز کام کو بھی ناجائز کرنے کے عادی ہو چکے ہیں جس میں بہتری لانے کےلئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جن کا زیادہ سے زیادہ تعلق عوام سے ہوگا۔ نیب کی بہتر ین کارکردگی کیوجہ سے اس مرتبہ حج میں کسی قسم کی کرپشن سامنے نہیں آئی۔
چیئرمین نیب

ای پیپر-دی نیشن