• news

لاہور‘ گوجرانوالہ‘ گجرات میں مسلم لیگ نون کے میئر بلامقابلہ منتخب‘ کارکنوں کا جشن

لاہور (فرخ سعید خواجہ) پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے لارڈ میئر، میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین وائس چیئرمینوں کے انتخابات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں نو منتخب بلدیاتی اداروں کے ذریعے لوکل گورنمنٹ کا نیا نظام رائج ہوجائیگا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکے ذریعے جنرل پرویز مشرف کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا خاتمہ ہوگیا۔ جس سے ضلع ناظم ارو ٹاﺅن ناظمین کی جگہ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں لارڈ میئر اور ڈپٹی میئرز اور میونسپل کارپوریشنوں میں میئر اور ڈپٹی میئر ہوں گے جبکہ وہ چیف آفیسر کی ماتحتی میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے ذریعے ترقیاتی کام اور میونسپل سرووسز کے ذریعے صفائی ستھرائی کا نظام چلائیں گے۔ ماسوائے ان کارپریشنں کے جہاں کمپنیاں وجود میں آ چکی ہیں۔ اس بات کی تصدیق یر بلدیاتی پنجاب منشاءاللہ بٹ نے کی ہے۔ ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیا نظام لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1979 ءکے قریب تر ہے تاہم اس میں مجسٹریس نظام تھا جسے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مجسٹریٹس ایگزیکٹو سے چھین کر عدلیہ کو دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 9 ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔ ان تمام میں ذمہ داریاں تقسیم کر دی جائیں گی۔ فی الحال نہ ٹاﺅن میں نہ ہی زون میں تاہم زون بتانا پڑیں گے جس میں کون کون سا علاقہ شامل ہوگا اس کی وضاحت شامل ہوگی۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) مبشر جاوید بلامقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہوگئے جبکہ انکے پینل کے 9 ڈپٹی میئر وسیم قادر، رانا اعجاز حفیظ، حاجی اللہ رکھا، نذیر خان سواتی، میاں محمد طارق، مشتاق مغل، چودھری بلال، را¶ شہاب الدین، مہر محمود احمد اور رانا انعام بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ کرنل (ر) مبشر جاوید کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان ریٹرننگ آفیسر محمود مسعود نے کیا۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے لارڈ میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے دو پینل کھڑے کئے گئے تھے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوئی تو ریٹرننگ افسر نے اعتراض کیا کہ دونوں پینلوں میں 9 میں سے 7 ڈپٹی میئرز مشترک ہیں جبکہ کوئی امیدوار دو جگہ سے بیک وقت ایک ہی عہدے کا امیدوار نہیں ہو سکتا۔ اس امر کی نشاندہی کے بعد کورنگ پینل کے لارڈ میئر کے امیدوار وسیم قادر، ڈپٹی میئرز کے امیدوار رانا اعجاز حفیظ، اللہ رکھا، نذیر خان سواتی، میاں محمد طارق، مشتاق مغل، چودھری بلال، مہر محمود احمد اور رانا انعام نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ تحریک انصاف کے لارڈ میئر کے امیدوار عفیف صدیقی اور انکے پینل کو ریٹرننگ افسر نے پینل مکمل نہ ہونے پر مسترد کردیا۔ عفیف صدیقی کے پینل میں 7 ڈپٹی میئر دیئے گئے تھے تاہم بلامقابلہ کامیاب ہونے والے کرنل (ر) مبشر جاوید اور انکے پینل کے 9 ڈپٹی میئرز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیلیں 14 دسمبر کو اپیلنٹ اتھارٹی کے سامنے دائر کی جا سکیں گی جن کیخلاف فیصلہ 15 دسمبر کو اپیلنٹ اتھارٹی دیگی۔ کرنل (ر) مبشر جاوید کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی لیگی کارکنوں نے میاں نوازشریف، میاں شہبازشریف کے حق میں زوردار نعرے بازی کی۔ کرنل (ر) مبشر جاوید اور انکے ساتھی ڈپٹی میئرز کو گلاب کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ نومنتخب لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کے مسائل کا جلد از جلد ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، ٹریفک جام کے مسائل کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قائدین کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ دوسری جانب مبشر جاوید کی اہلیت کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ رانا مبشر جاوید کی اہلیت کو ایڈووکیٹ شکیل احمد کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار نے م¶قف اختیار کیا کہ رانا مبشر جاوید بیک وقت 2 عہدوں پر کام کر رہے ہیں جو سول ڈیفنس میں چیف وارڈن اور ورکس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ناصر محمود مےئر چوہدری آصف مہمند بلامقابلہ ڈپٹی مےئر منتخب ہو گئے انکے مقابلے میں (ن) لےگ کے باغی گروپ کی جانب سے اشرف رےحانےہ کی قیادت میں کاغذات جمع کروانے والے ڈپٹی میر کے امیدوار چوہدری طاہر مانڈہ نے کاغذات واپس لے لئے جبکہ (ق) لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ مےئر کے امیدوار چوہدری پرویز اختر پگانوالہ ، ڈپٹی میئر کے امیدوار سلیم کمبوہ کی جمع کروائی گئی درخواستوں پر انکے تجویز کنندہ ظاہر کےے جانیوالے پی ٹی آئی کے مرزا جمشید اقبال نے ریٹرننگ آفیسر ارشد مجید کودرخواست دی کے ق لیگ کے امیدواروں نے میرے جعلی دستخط کئے ہیں۔ جس پر ریٹرننگ آفیسر نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئیے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آزاد پینل کا تصدیق کنندہ منحرف ہو نے پر ان کے کا غذات مسترد کر دئیے گئے اور گوجرانوالہ سٹی میو نسپل کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کا پینل شیخ ثروت اکرام مئیر،سلمان خا لد پو می بٹ اور رانا مقصود ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھیاں تقسیم کیں۔ نامہ نگار کے مطابق بلدیہ اوکاڑہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے پی ٹی آئی کے امیدواروںکے کاغذات مسترد ہونے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین شپ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین مرزا ذوالفقار علی اور نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین ریحان علی چودھری کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ریٹرنگ آفیسر طارق محمود کے ہاں پیش نہ ہوئے جس پر پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔ سرگودہا سے نامہ نگار کے مطابق ضلع کونسل اور میونسپل کارپورےشن کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے بعد منظور قرار دے دیئے گئے۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق نارووال سے نامہ نگار کے مطابق سکروٹنی کا عمل مکمل کر لےا گےا ،ضلعی چیئرمےن کےلئے تےن امےدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ مسلم لےگ ن کی طرف سے احمد اقبال چوہدری ، تحرےک انصاف کی طرف سے رانا محمد ارشد منج اور آزاد حیثےت سے سےد جہانزےب بخاری کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی گئی اور تمام کاغذات منظور کر لئے گئے۔ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئرمین / وائس چیئرمین سیٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے محمد عظیم بٹ/محمد عارف، خواجہ عاطف رضا/محمد ندیم مغل،عثمان گل نواز/ظفر اقبال، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن گروپ کی طرف سے توحید اقبال بٹ/اشفاق احمد انصاری اور محمد افضل/رانا شاہد سہیل جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محسن اشرف گروپ کے عابد علی/ظفر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ میونسپل کمیٹی پسرور کے چیئرمین /وائس چیئرمین کی سیٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے چار دھڑے آمنے سامنے ہیں۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق امیدوار پی ٹی آئی چیئرمین ضلع کونسل سرداربہادرخان ڈوگرنے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارچیئرمین میاں قاسم فاروق پراعتراض داخل کروادیا۔ حجرہ شاہ مقیم سے نامہ نگار کے مطابق چیئرمین ،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کی سکروٹنی ریٹرننگ آفیسر نے اعتراضات پر ثبوت پیش کرنے کےلئے فریقین کو آج کی تاریخ دے دی ۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق میانوالی کے ضلع کو نسل چیئرمین وائس چیئرمین کے لئے آٹھ امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ملک نعیم پوڑا چیئرمین اورثناءاللہ خان تانی خیل وائس چیئرمین نے ٹکٹ کے ساتھ اپنی درخواست جمع کرا دی ہے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر راﺅ ریاض اعجاز کے دفتر میں چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا چیئرمین ضلع کونسل کیلئے دو امیدواروں سردار محمدشہزاد ڈوگراور رانا احمد عتیق انور اوردووائس چیئرمین کیلئے چار امیدواروں چودھری سرور سلطان گولڈن،چودھری صفدرعلی ڈھلوں ، جہانزیب خان اور حاجی اکرام سعید بھٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کیلئے بھی ریٹرننگ آفیسر چودھری تنویر احمد ورک کے دفتر میں چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ کے دوامیدواروں امجد نذیر بٹ اور میاں امجد لطیف نے ایک دوسرے کے کاغذات پر اعتراضات داخل کروا دئیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی غلام نبی ورک اور وائس چیئرمین حافظ مدثر مصطفی کے کاغذات نامزد پر کوئی اعتراض نہ ہونے پر ان کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں ۔ سانگلہ ہل سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ صاحب کی چیئرمین شپ کیلئے باجوہ گروپ کے امیدوارملک محمد طاہر کو مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ برقرار رہا،ضلع کو اوپن کرنے کی کاوشیں تاحال کارگر ثابت نہیں ہو سکیں،ملک محمد طاہر کو قومی اسمبلی کے ارکان شذرہ منصب ،چوہدری بلال احمد ورک،ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ، مہر کاشف، رنگ الٰہی پڈھیار،ملک ذوالقرنین ڈوگر کی حمائت حاصل ہے،ضلع کی اب تک کی صورتحال کے مطابق چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے اور انکے گروپ کو برتری حاصل ہے،جبکہ صفدر آباد،خانقاہ ڈوگراں،شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل میں بھی جوڑ توڑ عروج پر ہے ، وفاقی وزیربرجیس طاہر گروپ اور چوہدری طارق باجوہ گروپ میں جوڑ پڑا ہے،بلدیاتی سیاست میں طارق باجوہ گروپ مضبوط حیثیت سے میدان میں ہے،ان کے گروپ کے ذمہ دار افراد کا کہنا ہے کہ برجیس طاہر گروپ سے متعدد کونسلرز رابطے میں ہیں،جو آئندہ چند دنوں تک باجوہ گروپ کے ساتھ ہونگے۔گکھڑمنڈی سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی گکھڑ کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے عہدوں پر داخل کردہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ریٹرننگ آفیسر جہانگیر بٹ کے دفتر میں ہوئی اس موقع پر چیئر مین کے امیدوار میر ظفر بشیر کے کاغذات پر ان کے مخالف امیدوار عبدا لوحید بٹ نے جبکہ وائس چیئر مین کے امیدوار ارسلان ثاقب انصاری نے چیئر مین کے امیدوار عبد الوحید بٹ کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے کی خاطر کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول کے حصول کی درخواستیں دائر کیں جس پر ریٹرننگ آفیسر نے انہیں مصدقہ نقول کی کاپیاں دے دیں تاہم ریٹرننگ آفیسر نے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے عہدوں پر داخل کردہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔

لاہور (سید شعیب الدین) بلامقابلہ کامیاب ہونے والے لاہور کے لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کو ابھی راستے میں حائل رکاوٹووں کو دور کرنا ہوگا۔ ان کی کامیابی کے ساتھ ہی ان کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دیدی گئی جبکہ ذرائع کے مطابق انکے کاغذات نامزدگی کے قبول کئے جانے کے خلاف 14 دسمبر کو اپلینٹ اتھارٹی کے سامنے اپیل کی جائیگی۔ کرنل (ر) مبشر جاوید پر الزام ہے کہ وہ ایڈیشنل چیف وارڈ سول ڈیفنس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے حکومت سے رقم وصول کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ضلعی حکومت کے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس کا عہدہ اعزازی ہے۔ البتہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ کرنل (ر) مبشر جاوید گزشتہ سال کے شروع میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے نان آفیشل ممبر بنائے گئے۔ نان آفیشل ممبران کی اس وقت کل تعداد 17 ہے جن میں سکھ اور ہندو بھی شامل ہیں۔ پنجاب سے 9 افراد برڈ کے نان آفیشل ممبر ہیں۔ جن میں کرنل (ر) مبشر جاوید، عائشہ جاوید، جاوید قیصر، ڈاکٹر درشن پونجی ایم این اے، بیرسٹر پیرزادہ اورنگزیب شاہ، اسفند یار ایم بھنڈارہ ایم این اے، بشیر احمد ایڈوووکیٹ، ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک، سردار رمیش سنگھ اروڑا ایم پی اے کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ذرائع کے مطابق متروکہ وقف بورڈ کے ان نان آفیشل ممبران کو مستقل فکس تنخواہ نہیں ملتی۔ البتہ بورڈ کی ہر میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ ملتا ہے۔ سابق چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے راہنما آصف ہاشمی کے دور میں یہ رقم 5 ہزار روپے فی میٹنگ تھی اور ہر سال میں بمشکل 4 سے 5 بورڈ میٹنگ ہوا کرتی تھیں جبکہ موجودہ چیئرمین نے میٹنگ کا معاوضہ بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا ہے اور اب ہر ماہ دو دو میٹنگ ہوتی ہیں۔ بورڈ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کرنل (ر) مبشر جاوید بھی میٹنگز میں شرکت کا معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میٹنگ لاہور سے باہر کسی شہر یا دوسرے صوبے میں ہو تو پھر ممبران کو ٹی اے اور ڈی اے بھی ملتا ہے جو کہ گریڈ 19 کے افسر کو ملنے و الے ٹی اے ڈی اے کے برابر ہوتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرنل (ر) مبشر جاوید متروکہ وقف املاک بورڈ کی بابا گورونانک ینیورسٹی کی ایڈائزری کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔
کرنل (ر) مبشرجاوید

ای پیپر-دی نیشن