حکومت نے وعدوں پر عمل نہیں کیا: محمد وسیم
لاہور (سپورٹس ڈیسک) حال ہی میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر وطن لوٹنے والے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ باکسنگ بہت مہنگی گیم ہے اور اس کے لئے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے پیسے نہیں پروموٹر چاہیئے۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ امریکا جانے سے قبل سب نے رابطہ کیا لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔