• news

کوئین میری کالج کے سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام‘ ذکیہ شاہنواز کی شرکت

لاہور (پ ر) کوئین میری کالج لاہور میں 108 سالہ سپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ذکیہ شاہنواز نے بطور مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم کے ہمراہ شرکت کی اور کیک کاٹا۔ سکول و کالج کی طالبات نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں کالج کی غیر نصابی سرگرمیوں اور سالانہ کارکردگی میں شاندار کامیابی پر خاص طور پر روشنی ڈالی۔ جونیئر سکول کی طالبات نے پی ٹی کا مظاہرہ پیش کیا۔ طالبات نے کراٹے‘ ایروبکس اور جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ طالبات نے جوش و خروش سے رنگ ریس‘ لیگ ریس‘ تھری لیگ ریس اور چاٹی ریس میں حصہ لیا۔ پاک ترک دوستی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے طالبات نے خوبصورت فن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی مسز ذکیہ شاہ نواز نے طالبات سے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن