وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں
مکرمی! میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ لوگوں کے کپڑے سلائی کر کے اپنی بیٹیوں کا جہیز بنا رہی ہوں۔ گذشتہ دنوں میں اپنی بہن سے ملنے رائیونڈ گئی تو رات کو مسلح ڈاکو میرے گھر کے تالے توڑ کر 4 لاکھ روپے کے پرائز بانڈز، ڈیڑھ تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے دو روز بعد ایف آئی آر تو درج کر لی لیکن ابھی تک ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ میں نے پائی پائی جمع کر کے اپنی بیٹیوں کی رخصتی کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے تھے لیکن ڈاکو سب کچھ لوٹ کر لے گئے۔ مجھے اب یہ دکھ کھئے جا رہا ہے کہ میری بیٹیوں کے جہیز کا کیا بنے گا۔ میری ہر دلعزیز خادم پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ میری داد رسی کریں اور پولیس کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیں تاکہ میرا لوٹا گیا سامان مجھے واپس مل سکے۔ امید ہے نیک دل وزیراعلیٰ مجھے مایوس نہیں کرینگے۔ (شکیلہ بی بی ز وجہ طالب حسین۔ محملہ حیدر کالونی کوٹ رادھاکشن ضلع قصور۔ موبائل (بھائی) 0300-8876093)