• news
  • image

سانحہ حویلیاں، تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں

مکرمی! پی آئی اے طیارے حادثہ کے المناک واقعہ نے پورے ملک میں افسردگی اور دکھ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ 48 انسانی زندگیوں کا آن واحد میں اس فضائی حادثہ کی نذر ہونا قیامت صغریٰ کے مترادف ہے۔ جس پر ہر محب وطن پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ سانحہ ارتحال برداشت کرنے کی توفیق بخشے اور موت کے منہ میں جانیوالے تمام مسافروں اور جہاز کے عملہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ طیارے کے پائلٹ قابل صد تحسین و آفرین کہ طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا لیا آبادی پر حادثے کا شکار طیارہ گر جاتا تو کئی گنا زیادہ نقصان ہوتا۔ حادثے کی بلاتاخیر تحقیقات کروا کر حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور چترال، گلگت تا اسلام آباد روٹ پر چلنے والے پی آئی کے کے تمام فوکر طیاروں کو گرائونڈ کر کے ان کی مکمل چیکنگ کی جائے۔(ابو سعدیہ جاوید علی شاہ امام، سیالکوٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن