• news
  • image

ہسپتال کے نئے کلینیکل ٹاور کی تعمیر میں اپنی اینٹ لگائیں

مکرمی! اخبارات سے معلوم ہوا ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی توسیع کرنے جا رہی ہے۔ سال 2017 میں اس نو منزلہ عمارت کے آغاز کا کام شروع کیا جائے گا جہاں پر مریضوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صحت عامہ کے اصولوں کے مطابق طریقہ علاج فراہم کیا جائے گا۔ نیز اس عمارت میںمریضوں کے لئے بون میروٹرانسپلانٹ، لیبارٹری ٹیسٹوں، ریڈایشن، ایمرجنسی اور ر یسرچ سنٹر کی سہولیات بھی موجود ہوں گی اور ہسپتال میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش بھی زیادہ ہو جائے گی۔ نئے کلینیکل ٹاور کی تعمیر سے نہ صرف ہسپتال کی طبی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ صحت کے میدان میں قدم رکھنے والے نئے پروفیشنلز کو تجزیہ و تحقیق کے ذریعے اپنے علم کو استعمال میں لانے اور مزید کام کرنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ آئیے اس توسیعی منصوبہ کی تعمیر میں ایک اینٹ لگا کر اس کی تکمیل ممکن بنائیں کہ اس کے آغاز پر ہزاروں کینسر کے مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔(یوسف احمد - لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن