چترال سے اسلام آباد تک موت کا سفر
مکرمی! پشاور سے اسلام آباد آنیوالی فلائٹ کا سفر پشاورسے چترال تک تو خیر و عافیت سے مکمل ہوا مگر چترال سے اسلام آباد تک اس کا سفر‘ سفر آخرت بن گیا طیارہ پہاڑ سے ٹکرایا اور عملے کے 7 افراد سمیت بدقسمت 47 مسافر لقمہ اجل بن گئے۔ زندگی اور موت کے درمیان عجب سفر ہے۔ دعائے مغفرت کی بھیک مانگتے ہوئے خداوند عالم سے التجا ہے کہ مرنے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔(کرم علی، شیخوپورہ)