گلوبل وارمنگ اور ہماری لاپروائی
مکرمی! اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 100 سالوں میں دنیا کا اوسطاً درجہ حرارت 0.6 ڈگری بڑھا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ جاری رہا تو رواں صدی کے اختتام تک عالمی درجہ حرارت میں 5.8 ڈگری تک اضافہ ہو گا۔ جس کا نتیجہ انتہائی خطرناک ہو گا۔ انٹارکٹیکا سمیت یورپی دنیا میں کلیشیئرز پگھل جائیں گے جس سے اکثر جزیرے اور ساحلی شہر زیرآب آ جائیں گے۔ گلوبل وارمنگ کی ایک بڑی وجہ ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج اضافہ ہے اور اس کی وجہ سے ماحول میں عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ درجہ حرارت طوفان‘ قحط سالی‘ سیلاب‘ ہیٹ سٹروک‘ گلیشیئرز کا پگھل جانا اور غذائی قلت جیسے خطرناک مسائل کا باعث ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مذکورہ خطرناک نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم سے کم کر دیا جائے۔ (حنا شہزادی - لاہور)