کروڑوں روپے کی کرپشن پرگرفتار بھارت کے سابق ایئر چیف ایس پی تیاگی 14دسمبر تک ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے
نئی دلی (صباح نیوز) کرپشن کے الزامات میں گرفتار بھارت کے سابق ایئر چیف ایس پی تیاگی کو نئی دہلی کی عدالت نے 14دسمبر تک ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل ایس پی تیاگی کے ساتھ ان کے کزن سنجیو عرف جولی تیاگی اور تاجر گوتم کھیتان بھی گرفتار ہیں بھارت نے 2010میں اٹلی کی فرم آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی سے 12ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کیا جس میں سابق ائر چیف ایس پی تیاگی نے 3600کروڑ کی کرپشن کی۔