• news

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان بھارت بہتر تعلقات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی: عبدالباسط

سرینگر(کے پی آئی) نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کے ساتھ مخاصمت کے بجائے مفاہمت کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کو حل کئے بغیر بھارت پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،دونوں ملکوں نے سات دہائیاں ضائع کر دی ہیں ایک نئی سونچ لے کر آگے جا نا ہو گا تب ہی خطے میں امن ،ترقی ،خوشحالی اور بہتر تعلقات کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے ۔ بھارت پاکستان کے ساتھ فی الحال تعلقات کو خوشگوار بنانے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تیار دکھائی نہیں دے رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مابین اختلافات نے شدت اختیا ر کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا پچھلی سات دہائیوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزامات لگا کر کشیدگی اور تناؤ کے ماحول کو فروغ دے رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگیں بھی ہوئیں جس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا بلکہ تباہی و بربادی کا دونوں ممالک کو سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن