• news

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے: ڈاکٹر فائی

واشنگٹن(صباح نیوز) عالمی بیداری مہم برائے کشمیر نامی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموشی قابل افسوس ہے۔ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا بیان قابل تعریف ہے مگر آج بھی دنیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کے لیے کشمیریوںکے خواہشات کے مطابق انکو حق خود ارادیت دیا جائے دنیا میں سب سے زیادہ فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں اوراس کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیاروں والا علاقہ بن چکاہے۔ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے 1948ء میں قرارداد پاس کی مگر یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن