• news

عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں: فاروق حیدر

کراچی(آئی این پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مزار قائد پر حاضری دی‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔ 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رہی ہے۔ بھارتی مظالم سے 800 کے قریب کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔ عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ نے بھی کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن