• news

پانامہ لیکس نے پارلیمنٹ ‘ انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کی شہرت کو نقصان پہنچایا : بلاول

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا نظام تباہ ہوگیا ہے، سب کو متحد ہو کر اسے درست کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یوٹرن والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، یوٹرن والے لوگ دماغ خراب کردیتے ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تقسیم کی بات نہیں کرتی، ضیاءالحق کے زمانے سے ہمیں کرپٹ کہا گیا اب آپ کیوں احتساب سے بھاگتے ہیں۔ خواجہ صاحب پانامہ آپ کی لیڈرشپ کو چھوڑے گا نہیں۔ حیدر آباد میرا محبوب شہر ہے اس کی برائی نہیں کروں گا۔ پنجاب میں بدامنی ہے، سندھ پر الزامات لگائے جاتے ہیں، اکیلے جب بھی تبدیلی کی بات کرو گے تھک جاﺅ گے۔ اب وہ انگلی نہیں رہی جس کے آسرے پر بات کرتے تھے۔ اسلام آباد سے خبر نگار خصوصی کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ‘ سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر‘ ندیم افضل چن آج خصوصی طیارے پر (نوڈیرو) لاڑکانہ جائیں گے اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو‘ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مزارات پر فاتحہ خوانی کریں گے اور پارٹی رہنما¶ں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد شام کو واپس اسلام آباد آجائیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق صدر کے تر جمان فرخت اللہ بابر، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکو مت نجکاری کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش نہ کر کے غیر آئینی کام کر رہی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کا تجربہ بہت برا رہا ہے۔ نجکاری کے نام پر قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاو بیچا گیا۔ نجکاری کا فائدہ غریب آدمی کی بجائے امیر طبقے کو ہوا۔ موجودہ حکومت کے دور میں نجکاری کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ نجکاری کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں زیر بحث نہیں لایا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل میں تمام صوبوں نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز اورپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا گیا۔ پاکستان سٹیل ملز کو چھ ماہ سے گیس کی بندش کا سامنا ہے۔ افسوسناک امر ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت صفر کر دی گئی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹر یٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت ساٹھ فیصد تک تھی۔ موجودہ حکومت نجکاری کے لیے مشکوک طریقہ اختیار کررہی ہے۔ جس سے شفافیت پر سنجیدہ سوال اٹھ رہے ہیں۔ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری بھی چیک کے عوض کر دی گئی۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن