• news

سعودی عرب‘ پاکستان‘ تہران‘ ترکی‘ مصر‘ عراق پر مشتمل مسلم بلاک بنایا جائے : ایرانی سپیکر

تہران (آئی این پی) ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہو۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو ترکی، مصر، عراق اور پاکستان کو ساتھ ملانا چاہیے اور علاقائی امن کو فروغ دینا اور فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایک ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے۔تہران میں مغربی ایشیا میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے عالمی کانفرنس علی لاریجانی کے خطاب سے شروع ہوئی۔ علاقے کے سینئر غیر ملکی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ لاریجانی نے مغربی ایشیا کی سٹرٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ علاقہ تین ایشیائی مغربی ایشیائی ممالک کو ملانے والا ہے۔ ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے سیاسی نگرانی کے فقدان کو ہدف تنقید بنایا۔
ایرانی سپیکر

ای پیپر-دی نیشن