آرتھر کے جانے سے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہوئی:مچل سٹارک
سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کا کہنا کہ مکی آرتھر کی جانب سے ڈیرن لیہمن کیلئے کوچ کی جگہ خالی کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ لیہمن کوچنگ میں اپنے منصوبے اور نظریات لیکر آئے ہیں۔ لیہمن ٹیم کی رہنمائی کیلئے بہترین انتخاب تھے۔ یہ کی کنڈیشنز متحدہ عرب امارات جیسی نہیں ہیں جہاں پاکستان جیتتا رہتا ہے ۔ یہاں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ حریف ٹیم ہمیشہ مشکلات کا شکار رہی ہے ۔