ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ ، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پہلے ایشین مینر نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالمپور میں میزبان ملک اور پاکستان کے درمیان ایونٹ کا فائنل کھیلا گیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہنے کے بعد ایکسٹرا منٹ میں کھیل شروع ہوا اور دوسرے ہاف کے اختتام تک ملائیشیا نے ایک گول کی برتری حاصل کر کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے برونائی کو شکست دی ۔ پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔