• news

کسی خوش فہمی کا شکار نہیں، آسٹریلیا کو ہرانا بہت مشکل ہو گا: مکی آرتھر

برسبین (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے کہا ہے کہ ہم بس ہر ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں،جنوبی افریقہ سے شکست کے باوجود آسٹریلین ٹیم کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی،موجودہ آسٹریلین ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ۔ آسٹریلیا ایک بہترین کرکٹ ٹیم ہے اور ان کنڈیشنز میں انہیں ہرانا بہت مشکل ہو گا۔ مئی میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا کارنامہ انجام دیا اور ٹیسٹ رینکنگ میں مختصر مدت کیلئے عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔تاہم قومی ٹیم کی چوتھے نمبر پر تنزلی ہو چکی ہے۔جنوبی ایشیا سے آج تک کوئی بھی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی تاہم 2008 میں آرتھر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسٹریلین سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح سے ہمکنار کرا چکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے پرامید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں کے ساتھ یہاں آ کر جیتنا ایک بہترین امر ہو گا لیکن ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ۔ آسٹریلیا بہترین ٹیم ہے اور ان کنڈیشنز میں انہیں ہرانا بہت مشکل ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن