تحریک انصاف پر جہاز، قبضہ گروپ نے قبضہ کر رکھا ہے: جسٹس (ر) وجیہہ
لاہور (آئی این پی) عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں تمام ثبوت موجود ہیں نہ جانے فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ تحریک انصاف پر جہاز اور قبضہ گروپ نے قبضہ کر رکھا ہے‘ عمران خان موجودہ ٹیم کیساتھ 100سالوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے‘ عمران خان نوجوانوں کو اور بات کرتے ہیں ’’اندر‘‘ کچھ اور چاہتے ہیں‘ میری پارٹی میں سرمایہ دار نہیں عام لوگ آگے آئیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ انصاف کی بات کی ہے مگر تحریک انصاف کے اندر کوئی انصاف نہیں پارٹی میں فیصلہ عمران خان نہیں جہاز اور قبضہ مافیا زیادہ مضبوط ہے جسکی وجہ سے پارٹی تباہ ہورہی ہے۔ تحریک انصاف پانامہ لیکس میں اب کمشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے جس سے لگتا ہے تحریک انصاف بھی پانامہ کی تحقیقات نہیں کچھ اور ہی چاہتی ہے۔