کراچی: ڈیفنس میں گیس سلنڈر دھماکہ،6افراد زخمی
کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گیس سلنڈر دھماکہ،6افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز5بدرکمرشل میں واقع اپارٹمنٹ کی دسویں منزل پر سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔