ہنگو میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل
ہنگو (صباح نیوز) ہنگو میں تین روزہ انسدادی پولیو مہم کی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یونیسیف کے زیر اہتمام 94 ایریا انچارجز کو پولیو فرائض کی ادائیگی کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔ ضلع ہنگو میں سال 2016ء کی آخری این آئی ڈی تین روزہ انسداد پولیو مہم کی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ڈی ایچ سی ایس او یونیسف اور پولیو پروگرام کے ڈسٹرکٹ سپر وائزر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 342 موبائل، 38 فکسڈ اور 22 ٹرانزٹ ٹیمیں، 94 ایریا انچارجز کی نگرانی میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے خدمات پیش کریں گی۔