• news

صوبائی حکومت سی پیک پر موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی: اسد قیصر

صوابی(صباح نیوز) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ صوبائی حکومت سی پیک کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اس کے لئے میرا منصب بھی اگر چلا جائے تو اس کی پرواہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے زیدہ سٹی میں بدری زمان کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے سودی کاروبار اور انڈر پلئی کے خلاف قانون سازی کر نے کے علاوہ تعلیمی نصاب میں اسلامی تعلیمات شامل کر کے ایک احسن اقدام کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن