سی پیک‘ توانائی منصوبوں سے 17045 میگاواٹ بجلی رواں ماہ سسٹم میں شامل ہوگی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ملک بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شروع کئے جانے والے توانائی کے منصوبوں سے 17045 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو رواں ماہ کے اختتام پر نیشنل گریڈ سٹیشن میں شامل ہوجائیگی جس سے نہ صرف توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اضافی بجلی بھی پیدا ہوگی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق 1650 میگاواٹ بجلی 2017ء تک اور 3270 میگاواٹ بجلی کے منصوبے 2018ء تک فعال ہوجائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ 2250 میگاواٹ بجلی کے اضافی منصوبے 2018ء کے بعد مکمل ہوں گے، حکومت نے ان منصوبوں پر کام کا آغاز پہلے سے کررکھا ہے اور بیشتر منصوبے 2018ء تک مکمل ہو جائیں گے۔