• news

فاٹا: طالبعلم کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مہم تیز

لندن (بی بی سی) قبائلی طلبہ کی تنظیم فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایف ایس او) نے تنظیم کے مرکزی صدر شوکت عزیز کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پشاور کو خبردار کیا ہے کہ اگر مرکزی صدر کو فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔ اتوار کو فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درجنوں طلبہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر مرکزی صدر کی فوری رہائی اور 'گو ایف سی آر گو' کے نعرے درج تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ قبائلی طالب علم کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالب علم رہنما کو ایک دوسرے طالب علم کو قتل کی دھمکیاں دینے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن