کرپشن کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑینگے: چودھری سرور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کیلئے ہر محاذپرجنگ لڑتے رہیں گے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں نیملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ فیصل آباد کے سیاسی مداری اور عابد شیر علی عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔