• news

مانگا منڈی : میلادالنبیؐ پر آج 126 پونڈ کا کیک کاٹا جائیگا

مانگامنڈی (نامہ نگار) سرکار دو عالم رحمۃ العالمین حضرت محمد ﷺ کی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لیں گئیں۔ تمام مساجد اور بازاروں کو مختلف قسم کی لائٹس اور جھنڈیوں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ 12دسمبر فجر کی نماز کے بعد جامع مسجد چوک میں 126 پونڈ کا کیک کاٹا جائیگا۔ اور اس کے بعد عظیم الشان محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا جائیگا۔ محفل کی صدارت قاری محمد اظہر کریں گے ۔نویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی آج بعد از نماز عشاء سندر شریف چوک میں ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت قاری محمد امین شرقپوری اور پیر زاہد عباس بخاری کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن