• news

کاہنہ میں گلیاں بازار سج گئے، میلاد النبیؐ جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ شہر میں جشن عید میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں پو لیس نے بھی جشن عید میلاد النبی ﷺکے جلوسوں کا سخت سیکورٹی پلان مرتب کر لیا۔ گلیوں بازاروں کو دیدہ زیب آرائشی سامان سے انتہائی خوبصورت انداز سے سجایا جا رہا ہے عمارتوں بازاروں میں برقی قمقموں سے چراغاں کیا گیا ہے مر کزی جلوس جس میں ہزاروں کی تعداد میں غلامان رسولﷺ شرکت کرتے ہیں جو آٹا مسجد سے شروع ہو کر پرانا کاہنہ تک جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن