لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی چھٹی منسوخ آج صفائی انتظامات بہترین کرنے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام فیلڈ ورکرز اور ملازمین کی آج کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) بلال مصطفی سید کی ہدایت پر کمپنی کے تمام فیلڈ افسران اور ورکرز آج عید میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر شہر بھرمیں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔