• news

اسوہ حسنہ پر عمل میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے : خواتین ارکان اسمبلی

لاہور( خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کی رہنماء ومشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل مسز تنویر چوہدری کی رہائشگاہ شاد باغ میں گزشتہ روز عید میلاد النبی ﷺ کے پُر عقیدت موقع پر محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں مسز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ ایم پی اے سلمی بٹ‘ایم پی اے شہزادی کبیر‘ایم پی اے رخسانہ کوکب‘ صفیہ اسحاق ‘مسز منور قادری سمیت مسلم لیگ(ن) کی کارکنان کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔اس موقع پر مسز تنویر چوہدری نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن